حیدرآباد۔25۔مارچ (اعتماد نیوز)عام آدمی پارٹی کے چیف اروند کیجروال نے آج وارناسی میں کہا کہ وہ بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار مودی کو شکست دیکر رہینگے۔اور وہ اس معاملہ میں پر عزم ہیں۔ اور انہیں مکمل اعتماد ہے۔ وارناسی سے انکا تعلق نہ ہونے کے باوجود انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب کوئی مقامی نہیں ہے۔ انہوں نے این ڈی ٹی وی کو انٹریو دیتے
ہوئے کہا کہ یہ انتخابات ہندوستان کے لئے نقطہ انقلاب ثابت ہونگے۔ سابق وزیر اعلی دہلی نے کہا کہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی اور نریندر مودی کو شکست دینا انکی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وارناسی سے متحدہ امید وار میدان میں اترنے کے سلسلہ میں کسی جماعت سے بھی انکی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع کو دوسری جماعتوں کے لئے چھوڑ دییتے ہیں۔